08 دسمبر ، 2015
اسلام آباد........lپی آئی اے آرڈیننس اور چالیس ارب کے نئے ٹیکسز پر دوسرے روز بھی اپوزیشن نے دل کھول کر بھڑاس نکالی، قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت کی نیت ٹھیک نہیں لگ رہی۔
اپوزیشن جماعتیں پہلی بارحکومت کے خلاف متحد نظرآرہی ہیں، حکومت کو بھی پارلیمان میں پہلی بار حقیقی اپوزیشن کا سامنا ہے، معاملہ ہے پی آئی اے آرڈیننس اور چالیس ارب روپے کے نئے ٹیکسز کا۔
رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت نے معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کے بجائے رات کے اندھیرے میں آرڈیننس جاری کیا، ادارے کوخسارے سے نکالنا تھا تواقدامات کرتے۔
اپوزیشن اراکین نے چالیس ارب روپے کے نئے ٹیکسز کو منی بجٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت اگر ملکی مفاد میں بات کرے گی تو ضرور سُنیں گے۔