پاکستان
08 دسمبر ، 2015

سندھ اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر کو طلب

سندھ اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر کو طلب

کراچی....... سندھ اسمبلی کا اجلاس دس دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے، لیکن اجلاس کے پہلے دن رینجرز اختیارات پر بات نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 دسمبر کو ایم پی اے جمیل بھرگڑی کے لیے فاتحہ خوانی ہوگی، اس کے بعد اجلاس ملتوی کردیا جائے گا، رینجرز کے اختیارات کا بل 11 دسمبر کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں رینجرز اختیارات کی مشروط حمایت کا فیصلہ کیا ہے، ایم کیو ایم تحفظات کے ساتھ رینجرز تعیناتی کی حمایت کرے گی، ایم کیوایم کو رینجرز کے گرفتاریاں ظاہر نہ کرنے پر تحفظات ہیں۔

مزید خبریں :