پاکستان
08 دسمبر ، 2015

آرمی چیف نے چار مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیے

آرمی چیف نے چار مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیے

راولپنڈی.......آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بم دھماکوں، قتل، اغوا برائے تاوان اور دہشت گرد تنظیموں کو فنڈ فراہم کرنے والے چار مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چار دہشت گردوں نور سعید، مراد خان،عنایت اللہ اور اسرار دین کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیے، ان مجرموں کو فوجی عدالتوں نے دھماکوں، لوگوں کے قتل، اغوا برائے تاوان اور دہشت گرد تنظیموں کو فنڈز فراہم کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی تھی۔

مزید خبریں :