پاکستان
08 دسمبر ، 2015

متحدہ قومی موومنٹ نے موجودہ بلدیاتی نظام کو مسترد کردیا

متحدہ قومی موومنٹ نے موجودہ بلدیاتی نظام کو مسترد کردیا

کراچی........متحدہ قومی موومنٹ نے موجودہ بلدیاتی نظام کو مسترد کردیا، حیدرعباس رضوی اور وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی کے مئیر کو بااختیار بنانے کیلئے ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا، بلدیاتی نظام ٹھیک کرنے کیلئے سپریم کورٹ از خود نوٹس لے۔

کراچی کے لال قلعہ گرائونڈ میں ایم کیوایم کے رہنما اور منتخب بلدیاتی امیدواروں نے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر شکرانے کے نوافل ادا کئے۔

اس موقع پر حیدرعباس رضوی نے رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مشکور لیکن مئیر کے ناکافی اختیارات نامنظور ہیں۔

حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ جتنا بھاری مینڈیٹ اتنی ذمے داری کے مصداق،اب ایم کیوایم کراچی کے لیے سنجیدگی سے کام کرنا چاہتی ہے۔

متحدہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے انچارج وسیم اختر نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ بلدیاتی امیدواروں کو اختیارات دلوانے کے لیے سوموٹو نوٹس لیں۔

مزید خبریں :