پاکستان
08 دسمبر ، 2015

رینجرز کی تعیناتی پر دبئی میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو میں گفتگو

رینجرز کی تعیناتی پر دبئی میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو میں گفتگو

دبئی.........سندھ میں رینجرز کی تعیناتی پر دبئی میں سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری میں بات چیت ہوئی ہے، اس ملاقات میں فریال تالپور بھی موجود رہی، اس ملاقات کے بعد سندھ میں رینجرز کی مشروط تعیناتی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کو رینجرز تعیناتی سے متعلق ہدایات جاری کردی گئی ہیں، رینجرز کو سیاسی گرفتاری یا کسی بڑی کارروائی سے پہلے سندھ حکومت خصوصاً وزیراعلیٰ سندھ کو مطلع کرنا ہوگا یا منظوری لینا پڑے گی۔

مزید خبریں :