08 دسمبر ، 2015
اسلام آباد ........ سینئر پاکستانی صحافی، کالم نگار اور جیو نیوز کے معروف اینکر پرسن حامد میر کا ٹوئٹر اکائونٹ ہیک کرلیا گیا ہے۔ حامد میر کا آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ شام 6 بج کر 30 منٹ پر ہیک کیا گیا ۔
ہیکر نے حامد میر کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ اور ای میل اکائونٹ تک رسائی حاصل کرکے مضحکہ خیز قسم کے کئی پیغامات ٹوئٹ کردئیے۔
واضح رہے کہ حامد میر اس وقت سالانہ چھٹیوں پر ہیں اور وہ اپنا مشہور و معروف پروگرام ’’ـکیپٹل ٹاکـ‘‘ پر میزبانی کے فرائص بھی سرانجام نہیں دے رہے۔
جیو نیوز کے ڈائریکٹر رانا جاوید نے تصدیق کی ہے کہ حامد میر کا آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ ہیک ہوگیا ہے جبکہ حامد میر کے موبائل فونز کو ہیکر کی رسائی سے محفوظ رکھنے کیلئے بند کردیا گیا ہے۔