پاکستان
08 دسمبر ، 2015

گرفتاریوں سے قبل حکومت کو مطلع کرنے کو تیار ہیں،رینجرزذرائع

گرفتاریوں سے قبل حکومت کو مطلع کرنے کو تیار ہیں،رینجرزذرائع

کراچی......اعلیٰ رینجرز ذرائع نے کہا ہے کہ اگرحکومت سندھ چاہتی ہےکچھ گرفتاریوں سےپہلےانہیں بتایاجائےتوایساہی کیاجائیگا۔

ہمارا مقصد شہر کے حالات بہتر کرنا ہے حکومت سے اختلاف نہیں۔ذرائع کے مطابق رینجرزکے اعلیٰ حکام کا مزید کہنا ہے کہ اگرسندھ حکومت ہرقسم کی گرفتاری سےقبل اطلاع چاہتی ہےتوبھی انہیں مطلع کیاجائیگا۔

تاہم اگر ٹارگٹ کلرہاتھ سے نکل جائے تو اسکی ذمہ داری ہماری نہیں ہوگی۔ہم شہر میں اپنے لیے نہیں عوام کےلیے ہیں،وزیراعلیٰ قائم علی شاہ آپریشن کےکپتان ہیں،وہ جوفیصلہ کرینگےقبول ہوگا۔

مزید خبریں :