پاکستان
08 دسمبر ، 2015

کشمیرمیں طالبان نہیں فریڈم فائٹرہیں،سابق صدر پرویز مشرف

کشمیرمیں طالبان نہیں فریڈم فائٹرہیں،سابق صدر پرویز مشرف

کراچی......سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کشمیرمیں طالبان نہیں فریڈم فائٹرہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی سوچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،اگرمودی سوچ تبدیل نہیں کریں گے تو معاملہ آگے نہیں بڑھے گا۔

سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ کشمیرمیں طالبان نہیں فریڈم فائٹرہیں،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پاکستان کو مروڑنااوردبانا چاہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میںان کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان میں فوج کوحکومت،بیورورکریسی سے جومدد ملناچاہیے تھی نہیں مل رہی۔

مزید خبریں :