08 دسمبر ، 2015
شیخوپورہ....... شیخوپورہ پولیس نے جنازے پر فائرنگ اور نومنتخب چیئرمین یونین کونسل عباس ڈوگر کےقتل ملوث ایک ملزم کو حراست میں لےلیا اور ملزم سےدوپستول بھی برآمد کرلیے ہیں۔
ڈی پی او شیخوپورہ سہیل ظفرچٹھہ کے مطابق ملزم کامران بلدیاتی الیکشن ہارنے والےآزاد امیدوار نذیر ڈوگرکا سگا بھتیجا ہے، ملزم نے جوئیانوالا میں صبح سویرے جنازے پر فائرنگ کرکے نومنتخب چیئرمین یونین کونسل عباس ڈوگر کو ہلاک اور دو افراد کو زخمی کردیا تھا۔
عباس ڈوگر ساھوکی یونین کونسل 47 سے آزاد امیداوار کی حیثیت سے چیئر مین منتخب ہوئے تھے۔