پاکستان
09 دسمبر ، 2015

شکارپور: گھر میں موم بتی سےآگ لگ گئی، 5بچے،خاتون زخمی

شکارپور: گھر میں موم بتی سےآگ لگ گئی، 5بچے،خاتون زخمی

شکارپور ......شکارپور میں ایک گھر میں موم بتی سےآگ لگ گئی جس سے 5بچے اور خاتون جھلس کر زخمی ہوگئی ۔

پولیس کے مطابق میاں گوٹھ میں رات کے کھانے کے بعد اہل خانہ سونے کےلئے لیٹے تھے۔بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ گھر میں موم بتی جل رہی تھی جس سے گھر میں آگ لگ گئی،اس کے نتیجے میں ایک خاتون اور پانچ بچے جھلس کرزخمی ہوگئے۔

متاثرہ بچوں کی عمریں ایک سے نو سال کے درمیان ہیں ۔ تمام متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا گیاجہاں سے تین بچوں کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال سکھر منتقل کردیاگیاہے۔

مزید خبریں :