09 دسمبر ، 2015
کراچی........سندھ ہائیکورٹ نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت پر ڈی جی نیب اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔
سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم کے نیب ریفرنس سے متعلق درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ،عدالت نے ڈی جی نیب و دیگر کو 17دسمبر تک کے نوٹس جاری کردیے۔
درخواست ضمانت میں ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب آرڈیننس سیکشن 24 کے تحت کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور اس سے متعلق کارروائی عمل میں نہ لانا آئین کے آرٹیکل 10اے کی خلاف ورزی ہے،درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کی۔