پاکستان
27 مئی ، 2012

نام نہاد تنظیمیں سندھ کا امن تباہ کررہی ہیں ، حلیم عادل

نام نہاد تنظیمیں سندھ کا امن تباہ کررہی ہیں ، حلیم عادل

گھوٹکی… وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں۔گھوٹکی میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نواب شاہ میں کوچ پر فائرنگ، ریلوے ٹریکس پر دھماکے اور کراچی میں ریلی پر فائرنگ جیسے واقعات لسانی بنیاد پر کئے جارہے ہیں۔ سندھ میں آگ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ صوبے کی تقسیم کی بات کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں۔ سیاست دان ایسے مسائل پر سیاست نہ کریں۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ نام نہاد تنظیمیں امن تباہ کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :