10 دسمبر ، 2015
اسلام آباد.......پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز سے اب تک نہ بھارتی حکومت نے انکار کیا ہے نہ ہی بی سی سی آئی نے ،لہٰذا پی سی بی پر تنقید کرنا بلا جواز ہے۔
یہ بات انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں بات کرتے ہوئے کہی۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ اب بھی سیریز مین بہت وقت ہے کہ ایک دو دن میں فیصلہ ہوجائےگا۔