10 دسمبر ، 2015
ڈھاکہ.....بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں آج شاہد آفریدی کی سلہٹ سپراسٹار کو کومیلا وکٹورئنز کے خلاف بڑے مارجن سے فتح درکار ہے جبکہ پروفیسر صاحب کی ٹیم ڈھاکا ڈائنامائٹس ،باریسل کو ہرا کر فائنل فور میں پہنچ سکتی ہے۔
بنگلا دیش میں جاری ایونٹ میں آج میچز کا آخری دن ہے،،پہلے میچ میں سلہٹ سپر اسٹارز کو کومیلا وکٹوریئنز سے مقابلہ کرنا ہے،وکٹوریئنز تو فائنل فور میں پہنچے ہوئے ہیں لیکن شاہد آفریدی کی ٹیم کو چاہئے لازمی جیت،وہ بھی بڑے مارجن سے ،تب ہی بات بنے گی ۔
ایونٹ میں آج دوسرا میچ باریسل بلز اور ڈھاکا ڈائنا مائٹس کے درمیان ہے یہاں بھی باریسل تو اگلے مرحلے میں پہنچی ہوئی ہےلیکن ڈھاکا کو اس کےلیے کچھ محنت کرنی ہےکیونکہ پروفیسر حفیظ کی ٹیم کے ابھی آٹھ پوائنٹس ہیں۔