11 دسمبر ، 2015
حیدرآباد........سندھ پرزن اسٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد میں 6 ماہ کا تربیتی کورس مکمل کرنے والے 113 پرزن کانسٹیبلوں کی 10 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، اہلکاروں نے عملی مشقیں اور رقص کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔
سندھ کے مختلف اضلاع کی جیلوں سے تعلق رکھنے والے 113اہلکاروں نے سندھ پرزن اسٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی۔تربیت لینےوالےجوانوں نے اسلحے کے استعمال،جمناسٹک، جوڈو کراٹے اور سینے پر بھاری بھرکم پتھر توڑنے کی عملی مشقیں بھی کیں۔
بہترین کارکردگی کے حامل اہلکاروں میں اسناد بھی بانٹی گئیں جس کی خوشی میں پولیس اہلکاروں نےرقص بھی کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی جیل خانہ جات کراچی ریجن اشرف نظامانی تھے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تربیت حاصل کرنیوالے اہلکار احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔