12 دسمبر ، 2015
کراچی .......کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے اسٹیٹ ایجنسی کے مالک کو قتل کردیا۔
ڈیفنس میں فائرنگ کا نشانہ بننے والے مقتول احسن رضا 2003 میں میجر کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے میجر ریٹائرڈ احسن رضا کو طوبیٰ مسجد کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا۔
ملزمان نے مقتول احسن رضا کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپارٹمنٹ سے موٹر سائیکل پر باہر نکلے۔پولیس کے مطابق جائے وقوع سے 30 بور پستول کاخول بھی ملا ہے۔