12 دسمبر ، 2015
لورالائی.....بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے میں کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث ایک کانکن جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لورالائی کے علاقے دکی کی مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے رحمت اللہ نامی کانکن بے ہو ش ہوگیا اس کو تشویشناک حالت میں کان سے نکالا گیا اس کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ جانبر نہ ہوسکا اور جاں بحق ہو گیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔