12 دسمبر ، 2015
کوئٹہ ......کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے4سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جوائنٹ روڈ پر سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4سیکورٹی اہلکاروں اور ایک راہگیر سمیت 5افراد ،زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
دوسری جانب دھماکے کی جگہ کا معائنہ کرنے والے بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کا استعمال کیا گیا ہے اور اس میں چار سے پانچ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا ہے۔
دھماکہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور پولیس نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔