پاکستان
12 دسمبر ، 2015

پشاور : حسن گڑھی میں کارروائی،ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور گرفتار

 پشاور : حسن گڑھی میں کارروائی،ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور گرفتار

پشاور .......اسپیشل پولیس یونٹ پشاور نے حسن گڑھی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور ابراہیم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

اسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق حسن گڑھی میں ٹارگٹ کلر کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی گئی اور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور ابراہیم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے دستی بم، پستول اور کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ۔

اسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق ملزم سال 2012 میں پولیو ٹیم پر فائرنگ میں ملوث تھا حملے میں ایک خاتون پولیو ورکر جاں بحق ہوئی تھی جبکہ اس نے دو سال قبل ایک ریٹائرڈ فوجی اہلکار اور ایک مسجد کے پیش امام کو بھی قتل کیاتھا۔

مزید خبریں :