پاکستان
12 دسمبر ، 2015

اکثریت نہ ہونے کے باوجود ڈھائی سال حکومت پر وزیراعظم کے مشکور ہیں ،بزنجو

 اکثریت نہ ہونے کے باوجود ڈھائی سال حکومت پر وزیراعظم کے مشکور ہیں ،بزنجو

کوئٹہ.......نیشنل پارٹی کےسربراہ حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ اکثریت نہ ہونے کے باوجود ڈھائی سال تک حکومت دینے پر ہم وزیراعظم کے مشکور ہیں ، آج ہم حکومت چھوڑ رہے ہیں اور اس کا الزام کسی کو نہیں دے رہے۔

نیشنل پارٹی کےسربراہ حاصل بزنجو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نامزد وزیراعلی ثنااللہ زہری کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ، وزارت اعلی چھوڑنے والے عبدالمالک نےکہا کہ اپنی کارکردگی چھوڑ کرجارہے ہيں ، جس طاقت سے آئے تھے اسی طاقت سے جارہے ہيں ۔

ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا کہملک اور صوبے کے لئے جوکرسکتے تھے وہ کیا،پاکستان میں جمہوریت کومزیداستحکام دیں گے،سیاسی استحکام کے لئے جدوجہدکریں گے ،نئے وزیر اعلیٰ کو خوش آمدید کہیں گے۔

مزید خبریں :