12 دسمبر ، 2015
لاہور.........لاہور میں دو افراد کے قتل کےخلاف ورثاکا ڈیفنس روڈ پر لاشیں رکھ کر احتجاج کیا۔ ٹریفک بلاک اورمظاہرین نے گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے ، پولیس کی ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر ایک خاندان کا احتجاج ختم جب کہ دوسرے خاندان کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج جاری ہے۔
لاہورکےعلاقےڈیفنس میں خاتون سمیت2راہگیروں کے قتل کے خلاف ورثاءنےلاشیں سڑک کے درمیان رکھ کر3گھنٹے تک دھرنا اوراحتجا ج کیا۔مقتولین کے ورثا نے لاشیں سڑک پر رکھ کر ٹریفک بلاک کردی،مظاہرین کی جانب سے ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا،
گزشتہ روز2گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں شمیم بی بی اور محمد یوسفہلاک ہوگئے تھے ۔ڈیفنس روڈ پر شمیم بی بی کے ورثا میت لیکر گھر روانہ ہو گئے ،تاہم یوسف کے ورثا نے لاش رکھ کر احتجاج جاری کر رکھا ہے۔
مظاہرے کے دوران دونوں لاشوں کے لواحقین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ایک گروپ وزیراعظم اور وزیراعلی کے آنے کا مطالبہ کررہا تھا ان کا کہنا تھا کہ جب تک وزیراعظم یا وزیراعلیٰ نہیں آتے ، ہم مظاہرہ جاری رکھیں گے ۔