12 دسمبر ، 2015
اشک آباد......وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ پر امن اور مضبوط تعلقات کا خواہش مند ہے ، مشترکا خوشحالی ہی حقیقی خوشحالی ہے ، ترکمانستان میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نےکہاکہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے علاقائی تعاون کا نیا باب کھولے گا ۔
ترکمانستان میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نےکہاکہ پاکستان خطے میں امن اور تمام ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہش مند ہے ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشترکا خوشحالی ہی حقیقی خوشحالی ہے ، اور وہ حکومت سنبھالنے کے بعد سے تمام ممالک سے امن و تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
وزیرا عظم نواز شریف کاکہنا تھا کہ پاکستان علاقائی رابطوں کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے اور تاپی منصوبہ علاقائی تعاون کا نیا باب کھولے گا۔