12 دسمبر ، 2015
فیصل آباد ......فیصل آباد کے سرکاری اسپتالوں میں نرسوں کی بھرتی کے لئے انٹرویو کی تاریخ بار بار تبدیل کرنے پر دو نرسیں احتجاجاً پانی کی ٹنکی پر چڑھ گئیں۔
نرسیں سرکاری اسپتالوں میں بھرتی کیلئے ای ڈی او آفس پہنچی تھیں۔ انٹرویو ملتوی ہونے پر چراغ پا ہوگئیں اور احتجاجاً پانی کی ٹنکی پر چڑھ گئیں ، تاہم پولیس کی مداخلت اور یقین دہانی پر دونوں نرسیں نیچے اتر آئیں۔
ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ انٹرویو کمیٹی کے ارکان پورے نہیں تھے، دو روز پہلے امیدوراوں کو اخبارات کے ذریعہ آگاہ کردیا تھا، تاہم اب 21 دسمبر کو انٹرویو ہوں گے۔