دنیا
12 دسمبر ، 2015

تھائی لینڈ میں بادشاہ کی 88 ویں سالگرہ کاشاندار جشن

تھائی لینڈ میں بادشاہ کی 88 ویں سالگرہ کاشاندار جشن

بنکاک.......تھائی لینڈ میں بادشاہ کی 88 ویں سالگرہ کا جشن دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے،اس مناسبت سے ایک سائیکلنگ ایونٹ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میںولی عہد نے بھی حصہ لیا اور رونق بڑھائی۔

ملک بھر سےہزاروں سائیکل سوار بادشاہBhumibol Adulyadej کی سالگر ہ کا جشن منانے بنکاک میں جمع ہوئےاور بائیک فار ڈیڈ ایونٹ میں بھرپور شرکت کی ،تھائی لینڈ کے ولی عہد نے بھی لوگوں کا ساتھ دیا اور سائیکلنگ کی ۔

وزیر اعظم کے ساتھ کابینہ کے وزراء بھی اس ایونٹ میں شریک ہوئے۔ بادشاہ کی 88 ویں سالگرہ کا جشن کئی ہفتوں تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں :