12 دسمبر ، 2015
نئی دہلی.......کشمیری رہنما محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کا براہ راست کشمیر پر اثر پڑتاہے، ہر کسی کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے ،
بھارتی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کشمیری رہنما محبوبہ مفتی نے کہا کہ واجپائی حکومت نے مقبوضہ جموں کشمیر میں تبدیلی لانے کیلئے قدم اٹھایا تھا ،لیکن من موہن حکومت نے واجپائی سرکار کے اقدام کو روک دیا ،پاک بھارت تعلقات کا براہ راست کشمیر پر اثر پڑتاہے اور ہرکسی کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ حریت کانفرنس کی توہین کرنے سے کوئی قوم پرست نہیں بن جاتا ۔