دنیا
12 دسمبر ، 2015

ڈک چینی کی ڈونلڈ ٹرمپ پر نکتہ چینی

ڈک چینی کی ڈونلڈ ٹرمپ پر نکتہ چینی

واشنگٹن......امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے نفرت انگیز بیان پر امریکا سمیت دنیا بھر میں ڈونلڈ ٹرمپ پر لعنت ملامت کا سلسلہ جاری ہے۔سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف بیان کی مذمت کردی۔

ڈونلڈ کی ریپبلکن پارٹی کے رہنما اور سابق نائب امریکی صدر ڈک چینی نے بھی ڈونلڈ کے بیان کی مذمت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ کا مسلمان مخالف بیان پورے مذہب اسلام کے خلاف کہا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا بیان حقائق سے متعلق امریکی مؤقف کے بالکل خلاف ہے، مذہبی آزادی امریکی تاریخ کا اہم حصہ رہی ہے۔

مزید خبریں :