دنیا
12 دسمبر ، 2015

سعودی عرب :پہلی بار خواتین نے بلدیاتی انتخاب لڑا، ووٹ ڈالا

سعودی عرب :پہلی بار خواتین نے بلدیاتی انتخاب لڑا، ووٹ ڈالا

ریاض......سعودی عرب میں خواتین نے پہلی بار کے بلدیاتی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لیا اور پہلی بار ووٹ ڈالا۔

سعودی عرب کی تاریخ کے تیسرے بلدیاتی انتخابات میں پہلی بار خواتین نے ووٹ ڈالا، حق رائے دہی استعمال کرنے کے ساتھ انتخابات میں خواتین بطور امیدوار بھی سامنے آئیں۔

978خواتین امیدواروں جبکہ 6ہزار 22مرد امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا۔تقریباً 15لاکھ سعودی شہری ووٹ ڈالنے کے اہل تھے جن میں خواتین رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار تھی۔

284میونسپل کونسل کی 3ہزار 159نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے۔ پولنگ صبح 8بجے سے شام 5بجے تک جاری رہی۔ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان 13 دسمبر کو کیا جائے گا۔

مزید خبریں :