27 مئی ، 2012
کراچی…آج سعودی عرب میں اذان ظہر کے وقت سورج کعبہ شریف کے عین اوپر دیکھا گیا۔یہ وہ وقت تھا جب پاکستان سمیت دنیا بھر کو لوگوں نے قبلے کی صحیح سمت کا تعین کیا۔مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق بارہ بجکر اٹھارہ منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر تھا۔ ماہرین فلکیات نے اس وقت کی پہلے سے پیش گوئی کردی تھی اس وقت بیت اللہ کا سایہ نہ ہونے کی وجہ سے یورپ، افریقہ،چین ،روس اورمشرقی ایشیا کے لوگوں نے قبلے کی صحیح سمت کا تعین کیا۔ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوبجکر اٹھارہ منٹ پرسورج مکہ معظمہ کے عین اوپر تھا۔ اس وقت پاکستان میں کعبہ شریف کے رخ کاتعین کیا گیا۔ماہرین فلکیات کے مطابق مکہ مکرمہ سے قریبی شہروں جدہ، طائف میں سورج کو دیکھ کر قبلے کا صحیح رْخ متعین نہیں کیا جا سکتا تھا۔ماہرین فلکیات نے اس وقت سورج کو کھلی آنکھ سے دیکھنا بینائی کے لیے نامناسب قرار دیا۔