پاکستان
27 مئی ، 2012

کم از کم دفاعی صلاحیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، پرویز مشرف

کم از کم دفاعی صلاحیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، پرویز مشرف

لاہور … آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ کم از کم دفاعی صلاحیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، قومی بجٹ کا صرف 17 فیصد دفاع پر خرچ کیا جاتا ہے۔ لاہور میں ایکس سروس مین ایسوسی ایشن لاہور چیپٹر سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ سارا بجٹ فوج پر خرچ ہوجاتا ہے، پچھلے سال مجموعی قومی بجٹ 3770 بلین روپے تھا، اس میں سے صرف 570 بلین روپے دفاع کیلئے رکھے گئے۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3سال سے فوج کا بجٹ منجمد ہے، فوج کی تعداد کم کرنے کے بارے میں نہ سوچا جائے۔

مزید خبریں :