پاکستان
14 دسمبر ، 2015

عمران فاروق قتل کیس، ملزمان کا 14دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

عمران فاروق قتل کیس، ملزمان  کا 14دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد........عمران فاروق قتل کیس میںانسداد دہشتگردی عدالت نےملزمان کا 14دن کاجسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔عدالت نےجسمانی ریمانڈکی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی سماعت کی۔ ایف آئی اے نے ملزموں کو پیش کئے بغیر جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان معظم علی ، خالد شمیم اور محسن علی سید کوعدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے تمام دلائل سنتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر بعد سنادیا۔

مزید خبریں :