پاکستان
14 دسمبر ، 2015

ججوں کیخلاف شکایت پر کارروائی کا نظام موجود ہے:چیف جسٹس

ججوں کیخلاف شکایت پر کارروائی کا نظام موجود ہے:چیف جسٹس

اسلام آباد........چیف جسٹس انورظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے ججوں کے لیے مؤثر نظام موجود ہے، شکایت پر کارروائی کی جاتی ہے۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز چوہدری کے اپنے عہدے سے ریٹائر ہونے کے موقع پر ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فل کورٹ ریفرنس منعقد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بارکونسلوں نے وکلاکےخلاف شکایات پر مناسب کاروائی نہیں کی، وکلا سمیت ہر شخص اپنے اعمال پر عدالت کو جواب دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی نظر میں حاکم اور رعایا سب برابر ہیں،جج کے لیے ضروری ہے کہ وہ لالچ میں آنے والا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے ججوں کے لیے مؤثر نظام موجود ہے اور ججوں کے خلاف شکایت پر کارروائی کی جاتی ہے تاہم بارکونسلوں نے وکلاکےخلاف شکایات پر مناسب کارروائی نہیں کی۔


مزید خبریں :