14 دسمبر ، 2015
واشنگٹن......... امریکا ریاست کیلیفورنیا میں ایک مسجد میں آتشزدگی کے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ایک 23 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حراست میںلئے جانے والے مشتبہ شخص کا نام کارل ڈائل بتایا گیا ہے۔ اس پر پانچ مختلف الزامات ہیں جن میں آتشزدگی، نفرت پر مبنی جرم اور نذر آتش کرنا بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ کوچیلا نامی علاقے میں جمعہ کو اس وقت مسجد کے صحن میں آگ بھڑک اٹھی جب یہاں لوگ نماز جمعہ کی تیاری کر رہے تھے تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔