پاکستان
27 مئی ، 2012

کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف 29 مئی کو سندھ میں احتجاج کیا جائیگا، نیاز کالانی

نوابشاہ … جئے سندھ قومی محاذ کے قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر نیاز کالانی نے کہا کہ جب تک سندھ میں ایک بھی سندھی موجود ہے سندھ کا تقسیم ہونا ناممکن ہے، بس پر فائرنگ کے بعد کارکنوں کی گرفتاری اور گھروں پر چھاپے کے خلاف 29 مئی کو سندھ میں پر امن مظاہرہ کیا جائے گا۔ نوابشاہ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے ڈاکٹر نیاز کالانی نے کہا کہ قاضی احمد پر بس میں فائرنگ کے حادثے کے بعد جسقم کے 100 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکنوں کی گرفتاری اور گھروں پر چھاپے کے خلاف 29 مئی کو سندھ میں پر امن مظاہرہ کیا جائے گا۔ ڈاکٹر نیاز کالانی نے کہا کہ کراچی ریلی پر فائرنگ میں حکومت ملوث ہے اور حکومت کی ذمے داری تھی کہ وہ ریلی کے شرکا کو تحفظ فراہم کرتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر داخلہ منظور وسان سے چارج لے کر قائم علی شاہ خود وزیر داخلہ کے عہدے پر کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سندھ میں امن وامان کی صورتحال خراب سے خراب تر ہوگئی۔

مزید خبریں :