14 دسمبر ، 2015
اسلام آباد....... وزیر اعظم کے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم مستعفی ہو گئے۔ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق شجاعت عظیم نے سپریم کورٹ کی جانب سے کوئی بھی آزادانہ فیصلہ لینے سے روکے جانے کےبعد اپنا استعفیٰ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کوبھجوادیا۔
ترجمان کے مطابق شجاعت عظیم نے عہدہ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پیشکش پر اعزازی طور پر قبول کیا تھا، وہ تنخواہ بھی وصول نہیں کرتے تھے، خود پرلگے الزامات کا عدالت میں ذاتی حیثیت میں بھرپور دفاع کریں گے۔