پاکستان
14 دسمبر ، 2015

لیاری کو پھر سے کھیلوں کا مرکز بنائیں گے:ڈی جی رینجرز

لیاری کو پھر سے کھیلوں کا مرکز بنائیں گے:ڈی جی رینجرز

کراچی......ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ لیاری کو پھر سے کھیلوں کا مرکز بنائیں گے۔

آل پاکستان عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ پیپلز اسٹیڈیم لیاری میں شروع ہوگیا، ایونٹ کا افتتاح ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس کی انتھک محنت سے کراچی میں امن قائم ہوا، لیاری کو بھی دوبارہ سے کھیلوں کا مرکز بنائیں گے، لیاری کی پہچان دہشت گردوں کا گڑھ نہیں بلکہ کھیل ہے، لیاری نے باکسنگ اور فٹبال کے کئی نامور کھلاڑی پیدا کیے۔

باکسنگ ٹورنامنٹ میں 17ٹیموں کے175 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، یہ ایونٹ 7دن تک جاری رہے گا، سابق عالمی چیمپئن باکسر عامر خان بھی 18دسمبر کراچی آئیں گے۔

مزید خبریں :