پاکستان
14 دسمبر ، 2015

عمران فاروق قتل کیس، 3 ملزمان کے ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

عمران فاروق قتل کیس، 3 ملزمان کے ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

کراچی......عمران فاروق قتل کیس کے تین ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی سید کو سخت سیکورٹی میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزموں کے 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرلی اور انہیں تفتیش کے لیے 28 دسمبر تک ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

مزید خبریں :