27 مئی ، 2012
لاہور … گرمی آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں اپنا زور دکھاتی رہی، دادو میں آج بھی سب سے زیادہ گرمی پڑی جہاں درجہ حرارت 49 ڈگری سنیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دادو میں اتوار کو بھی سب سے زیادہ گرمی پڑی جہاں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ نوابشاہ، لسبیلہ، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، سبی میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ ، رحیم یارخان، موہنجوداڑو اور پڈ عیدن میں 44 سینٹی گریڈ رہا ۔ ملتان اور لاہور42، فیصل آباد41، اسلام آباد38 ، کراچی، پشاور اور مظفر آباد میں درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکانہے جبکہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔