15 دسمبر ، 2015
استنبول.........ترکی کے شہر دیار باقر میں سیکیورٹی فورسز اور کرد مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔کشیدہ حالات کے باعث دیگر کئی علاقوں میں بھی کرفیو نافذ کردیا گیا ۔
ترک حکومت اور کردستان ورکرز پارٹی کے درمیان جولائی میں فائر بندی کا معاہدہ ٹوٹنے کے بعد جنوب مشرقی ترکی کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے جس کے خلاف دیار باقر شہر میں کرد شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ترک سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔ سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں دو افراد ہلاک ہو گئے ۔ جبکہ جنوبی صوبے ماردین میں کارروائی کے دوران پانچ کرد جنگجو مارے گئے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق کشیدہ حالات کے باعث دیگر کئی علاقوں میں بھی کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔