پاکستان
15 دسمبر ، 2015

خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 8دہشتگردہلاک

 خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز  کی کارروائی، 8دہشتگردہلاک

خیبر ایجنسی .......خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے 8دہشتگردمارے گئے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر سیکورٹی فورسز نے بمباری کی ۔اس کارروائی میں 8دہشتگردمارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بمباری میں دوٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق مرنے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام اورتحریک طالبان سے تھا۔

مزید خبریں :