پاکستان
15 دسمبر ، 2015

ٹورنٹو سے اسلام آباد اور کراچی آنے والی پی آئی آئی فلائٹ تاخیر کا شکار

 ٹورنٹو سے اسلام آباد اور کراچی آنے والی پی آئی آئی فلائٹ تاخیر کا شکار

ٹورنٹو ...... ٹورنٹو سے اسلام آباد اور کراچی کےلیے پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 784 گزشتہ روز سے تاخیر کا شکار ہے،مسافرو ں کا کہنا ہے کہ مزید 24 گھنٹے انتظار کرنے کا کہا جا رہا ہے۔

ٹورنٹو سے اسلام آباد اور کراچی کےلیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 784 گزشتہ روز شام 4 بجے پاکستان پہنچنی تھی، جو اب تک ٹورنٹو سے روانہ ہی نہیں ہو سکی۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ پی آئی کی فلائٹ کو آخری لمحات میں منسوخ کیا گیا، اور مسافروں کو مزید 24 گھنٹے انتظار کرنے کا کہا جا رہا ہے، فلائٹ کے عمر رسیدہ مسافر گزشتہ کئی گھنٹو ں سے انتظار کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :