15 دسمبر ، 2015
پاراچنار......پاراچناردھماکےکے بعد کرم ایجنسی بھر میں آج دوسرے دن بھی علاقے کی فضا سوگوار ہے ۔ کرم ایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ امجد علی خان آج گورنر ہاؤس میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں میں چیک تقسیم کریں گے ۔
عیدگاہ گیٹ پر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تدفین کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں کردی گئی ۔ جبکہ زخمی ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال پاراچنار اور لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں زیر علاج ہیں ۔
پولیٹیکل ایجنٹ امجد علی آج گورنر ہائوس میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو تین اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کریں گے ۔دھماکے میں 25 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔