پاکستان
15 دسمبر ، 2015

ایم کیو ایم نے وسیم اختر کو کراچی کے میئر کا امیدوار نامزد کردیا

ایم کیو ایم نے وسیم اختر کو کراچی کے میئر کا امیدوار نامزد کردیا

کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے وسیم اختر کو کراچی کا میئر اور ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر نامزد کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کراچی اور لندن رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی میں میئراورڈپٹی میئرکے ناموں پرغورکیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وسیم اختر کو کراچی کا میئر اورارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب اجلاس کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار کو رابطہ کمیٹی کا سینئر ڈپٹی کنوینر مقررکردیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ اختیارات نہ ملے تو چھین لیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ امیدواروں سے کل عوام کی خدمت اور تنظیمی پالیسیوں پر عمل کا حلف لیا جائے گیا، میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی،جس کی بھی شکایت ملے گی اس سے استعفیٰ لے لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واسع جلیل کو شرقی اور اظہار احمدکو غربی کا چیئرمین بنایا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :