دنیا
15 دسمبر ، 2015

اتحادیوںسے ملکر داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،اوبامہ

 اتحادیوںسے ملکر داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،اوبامہ

واشنگٹن......... امریکا کے صدر بارک اوبامہ نے تسلیم کیا ہے کہ ایک سال تک شام اور عراق کی شدت پسند تنظیم کے خلاف امریکا کی کارروائیوں کے باوجود 60 فیصد علاقے پر قبضہ برقرار ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پینٹاگون میں نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، بچوں اورخواتین کو دہشت گرد انسانی ڈھال بنا رہے ہیں۔

انھوںنے مزیدکہا کہ عراق میں داعش کی جڑیں کمزور ہو رہی ہیں، 40 فیصد علاقے سے داعش کا قبضہ ختم ہو گیا ہے۔بارک اوبامہ نے مزید کہا کہ داعش کو پہلے سے کہیں زیادہ سختی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، دہشت گردوںکو شکست دیں گے۔

صدر اوبامہ کا کہنا تھا کہ حالیہ ہفتوں میں داعش کی لائف لائن یعنی تیل کے ذخائر کو نشانہ بنانے کی مہم شروع کی ہے جس میں ان کے سیکڑوں ٹرک تباہ کیے جا چکے ہیں، یہ حملے اسی طرح جاری رہیں گے۔

مزید خبریں :