15 دسمبر ، 2015
ماسکو ......... امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری دورہ روس پر ماسکو پہنچ گئے۔ امریکی وزیر خارجہ روسی قیادت کے ساتھ شام میں قیام امن کے لائحہ عمل پر بات چیت کریں گے۔
روس اور امریکہ سترہ رکنی انٹرنیشنل سیرین سپورٹ گروپ کے مرکزی ارکان ہیں جو کہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام شام میں قیام امن اور داعش کے خاتمے کی حکمت عملی کے لئے قائم کیا گیا ہے ۔
امریکہ اور اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے شام سٹیفین ڈی مستورا جمعہ کو نیویارک میں انٹرنیشنل سیرین سپورٹ گروپ کے اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ روس نے ابھی اس اجلاس میں شرکت کے لئے تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔