15 دسمبر ، 2015
لندن ......لندن میں زیرعلاج آرمی پبلک اسکول کے زخمی طالب علم ابراہیم خان نے کہا ہے کہ وہ تعلیم کے ذریعے دہشت گردی کو شکست دینا چاہتے ہیں۔
آرمی پبلک اسکول پشاور کے طالبعلم ابراہیم جو لندن میں زیر علاج ہیں، ان کو ہر رات ڈراؤنے خواب آتے ہیں جس سے ان کی ذہنی اور جسمانی صحت متاثر ہوتی ہے۔
ان کے والدین کا کہنا ہے کہ انہیں وفاقی اور صوبائی حکومت سے مدد نہیں ملی، ملک ریاض نے ان کے ساتھ تعاون کیا اور ان کے بیٹے کو برطانیہ میں علاج معالجے کی سہولت ملی ہے۔