دنیا
16 دسمبر ، 2015

امریکا: لاس اینجلس کے تمام سرکاری اسکول آج کھل جائیں گے

امریکا: لاس اینجلس کے تمام سرکاری اسکول آج کھل جائیں گے

لاس اینجلس......امریکی شہر لاس اینجلس کے تمام سرکاری اسکول آج کھل جائیں گے،دھمکی ملنے کے بعد شہر کے ڈیڑھ ہزار سے زائد اسکول بند کردیے گئے تھے۔

لاس اینجلس پولیس کے مطابق پبلک اسکول بورڈ میں شامل ایک رکن کو ای میل کے ذریعے پیغام ملا، جس میں اسکولوں کو دھماکوں سے اڑانے کی دھمکی دی تھی،احتیاطی تدابیر کے طور پرشہر کے ڈیڑھ ہزار سے زائد اسکول بند کر دیے گئے تھے۔

لاس اینجلس کے میئر ایرک اور پبلک اسکول بورڈ کے صدر اسٹیو زیمر کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی نے تحقیقات کے بعد دھمکی کو بے ضرر قرار دیا، جس کے بعد وہ سمجھتے ہیں کہ درس گاہیں محفوظ ہیں ،اس لئے شہر کے تمام اسکول بدھ سے کھل جائیں گے۔

مزید خبریں :