16 دسمبر ، 2015
اسلام آباد......نیب نے ملک کی کئی اہم شخصیات کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ،یہ اہم فیصلہ نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کی۔
نیب کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل کےسابق چیئرمین کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا،پاکستان اسٹیل کےسابق چیئرمین پر قومی خزانے کو 37کروڑ81لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔
اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے خلاف غیر قانونی تعیناتیوں کی انکوائری اور نیشنل بینک کے ایک سابق صدراور ساتھیوں کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ نیشنل بینک کےسابق صدرپرقومی خزانے کو19اعشاریہ3ملین روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے،جبکہ جامشورو یونیورسٹی کےایک سابق وائس چانسلرکے خلاف بھی فنڈز میں بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔