کاروبار
16 دسمبر ، 2015

ودہولڈنگ ٹیکس پرمذاکرات کی اندرونی کہانی

ودہولڈنگ ٹیکس پرمذاکرات کی اندرونی کہانی

اسلام آباد......حکومت اورتاجروں میں ودہولڈنگ ٹیکس پرمذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق حکومت اور تاجروں نے اس معاملے پر پیکیج کو حتمی شکل دے دی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذاکرات میں تاجروں کےلیے ایمنسٹی اسکیم لانے پر معاملات طے پاگئے،تاجر ایک کروڑ روپے کے اثاثوں پرایک فیصد کے حساب سے ٹیکس اداکریں گے۔

ایمنسٹی اسکیم سے حکومت تاجروں سے اثاثوں کی آمدن کاذریعہ نہیں پوچھے گی،ایمنسٹی اسکیم کے مسودے کے نکات پر وزارت قانون سے بھی رائے لی جائے گی۔ایمنسٹی اسکیم کی منظوری وزیراعظم سے لی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تاجروں نے بینک ترسیلات پرصفراعشاریہ ایک فیصدودہولڈنگ ٹیکس دینے پرآمادگی ظاہر کی ہے،جبکہ حکومت ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح صفراعشاریہ 3فیصد تک مستقل کرنے کیلئے تیار ہے،ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی منظوری بھی پارلیمنٹ سے لینا ہوگی۔

مزید خبریں :