16 دسمبر ، 2015
نئی دہلی........بھارت نے داعش کے خلاف عالمی اتحاد میں شمولیت پر مشروط آمادگی ظاہر کردی ۔
بھارتی وزیر دفاع منوہرپاریکر نے امریکہ سے دورے سے واپسی پرنئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی واشنگٹن میں امریکی ہم منصب ایشٹن کارٹر سے اہم بات چیت ہوئی ہے اور بھارت داعش کے خلاف خفیہ معلومات کے تبادلے کے عمل کو مضبوط کرے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر اقوام متحدہ کی طرف سے قراردادمنظورکی جائے تو بھارت داعش کے خلاف عالمی اتحادکاحصہ بن سکتاہے ، ہم نے واضح کردیا ہے کہ اگراپنے ملک کی پالیسی کے تحت اقوام متحدہ کی منظوری اوراس کے جھنڈ ے تلے ہی دہشت گرتنظیم کے خلاف عالمی اتحاد میں شامل ہو ں گے ۔