دنیا
16 دسمبر ، 2015

ہیوسٹن کے نو منتخب سیاہ فام میئر کا پاکستانی کمیونٹی سے اظہار تشکر

ہیوسٹن کے نو منتخب سیاہ فام میئر کا پاکستانی کمیونٹی سے اظہار تشکر

ہیوسٹن......زاہد اختر خانزادہ......ہیوسٹن کے نو منتخب سیاہ فام میئر سیلویسٹرٹرنر نےمیئر کا انتخاب جیتنے پر پاکستانی کمیونٹی اورخاص طور پرپاکستانی کمیونٹی کی معتبر شخصیت اور کراچی ہیوسٹ سسٹر سٹی کے صدر سعید شیخ سے اظہار تشکر کیا ہے۔

سیلویسٹر ٹرنر نے میئر کا انتخاب جیتنے کے بعد انتہائی خوشی کا ظہار کیا اور جیت کی خوشی میں جشن کی تقریب میں جوں ہی پاکستانی کمیونٹی کے راہنما سعید شیخ انہیں نظر آئے وہ فوراً ان سے بغل گیر ہو گئے اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے انتخابات میں حمایت پر ان کا باقاعدہ شکریہ اداکرتے ہو ئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی نے جہاں مجھے ووٹ دیئے وہیں انہوں نے انتخابی مہم کےلئے مالی مدد بھی کی۔

پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے نو منتخب میئر سیلویسٹرٹرنر کو گزشتہ دنوں ان کے انتخابی اخراجات کے لئے50ہزار ڈالرز جمع کرکے عطیہ کئے تھے اور یہ تمام رقم انتخابات سے قبل ان کی انتخابی مہم کےانچارج کے سپرد کر دی گئی تھی ۔

مزید خبریں :